ابنا: بان کی مون نے ایران کے مد مقابل پانچ جمع ایک گروپ کو نصیحت کی کہ ایران کے مقابل سخت لہجہ سے پرہیز کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ایٹمی معاملے کو حل کرنے کےلئے پرامن مذاکرات کی جگہ کوئي اور آپشن نہیں لے سکتا اور میں چاہتا ہوں کہ پانچ جمع ایک گروپ ایران کے ساتھ مناسب لہجہ اپنائے۔ انہوں نے ایران سےبھی یہ درخواست کی کہ آبنائے ہرمز بند نہ کرے۔
یاد رہے بان کی مون نے ایران سے یہ درخواست ایسے عالم میں کی ہے کہ انہوں نے ایران کے تیل کے بائيکاٹ کے بارے میں مغربی ممالک کے اقدامات پر خاموشی اختیار کررکھی تھی۔....... /169